بیجنگ،یکم اپریل/(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چینی فضائیہ کے سینئر عہدیدار اور حکمراں جماعت کی مرکزی عسکری کمیٹی کے چیئرمین جنرل شیوی شی لیانگ نے گزشتہ یمامہ محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے دوطرفہ فوجی تعاون سمیت دیگر دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران سعودی وزیر مملکت ابراہیم بن عبدالعزیز العساف، وزیر ثقافت واطلاعات عادل بن زید الطریفی، سعودی عرب میں چین کے سفیر لی ھواشین اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ شاہ سلمان اور چینی حکومت کے عہدیدار نے فوجی اور اقتصادی میدان میں باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔